11 اپریل 2015 - 13:17
سعودی مفتی کا فتویٰ: یمن کے خلاف جنگ میں جوانوں کو فوج میں زبردستی بھرتی کیا جائے

سعودی عرب کے سرکاری مفتی نے اس ملک کی فوج میں لوگوں کو زبردستی بھرتی کرنے کا فتویٰ دیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے معروف مفتی عبد العزیز بن عبد اللہ آل شیخ نے اپنے ایک فتوے میں بیوی کا گوشت کھانے کو مباح قراردینے کے بعد اب سعودی عرب میں فوج میں جبری بھرتی کا فتوی صادر کیا ہے ۔سعودی عرب کے مفتی کا یہ فتویٰ ایسے حالات میں سامنے آیا ہے جب یمن کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اپنی فوج بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری مفتی نے یہ فتویٰ دیا ہے کہ یمن میں جاری جنگ میں کامیاب ہونے کے لیے اس ملک کے جوانوں کو زبردستی فوج میں بھرتی کرنا ہو گا۔

سعودی عرب نے 26 مارچ سے یمن پر جنگ مسلط کررکھی ہے جس میں ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں ۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے یہ مفتی غلط اور متنازعہ فتوے صادر کرنے کے ماہر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲